01 February 2018 - 15:55
News ID: 434857
فونت
یہودی رہنما :
مذہب اور ادیان کی توہین کرنے سے تشدد، کشیدگی میں اضافہ اور انسان امن و باہمی بقا سے دور ہوجائے گا۔
بیت المقدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی یہودی برادری کے دارالشرع مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہودیت القدس کی حرمت کو مقدس سمجھتا ہے اور ہماری نظر میں کسی بھی دین و مذہب کی توہین سے امن کو خطرہ اور کشیدگی کی فضا میں اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ربی یونس حمامی لالہ زار نے تہران میں منعقد ہونے والی القدس، ادیا کا پُرامن دارالحکومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذہب اور ادیان کی توہین کرنے سے تشدد، کشیدگی میں اضافہ اور انسان امن و باہمی بقا سے دور ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب بشمول یہودی مذہب میں بیت المقدس ایک تاریخی مقام کی حیثیت رکھتا ہے جو نہایت محترم ہے۔ بیت المقدس میں تمام ادیان کی تاریخی نشانیاں موجود ہیں اور ہمیشہ دنیا کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

ایران کے یہودی رہنما نے بتایا کہ یروشلم کی سرزمین مسلمان، عیسائی اور یہودی پُرامن طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ آخری الزمان میں ظہور ہونے والے کی آمد کے بعد اس عالم امن کا خواب مکمل طور شرمندہ تعمیر ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح قرآن پاک میں یروشلم کا ذکر ہے اسی طرح یہودیوں کی مقدس کتاب تورات میں بھی یروشلم کا ذکر کیا گیا ہے۔

ربی یونس حمامی نے کہا کہ یہودی بھی بیت المقدس کی حرمت برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جبکہ اس مقدس مقام پر کشیدگی اور توہین آمیز اقدامات ہمارے نزدیک ناقابل قبول ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬